کراچی ،ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس ویک کا اختتام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں سالانہ اسپورٹس ویک اختتام پذیر ہوگیا۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات 9مارچ کو منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کر کٹ ، ہاکی اور اسکوش کے لیجنڈز شرکت کر رہے ہیں، سالانہ اسپورٹس ویک کے مقابلوں کے دوران یونیورسٹی کے 13انسٹیٹیوٹس اور کالجز میں ڈاؤ میڈیکل کالج کی ٹیمیں مختلف مقابلوں میں نمایاں رہیں، اسکواش اور ٹیبل ٹینس کے بوائز اور گرلز دونوں کے مقابلے ڈاؤ میڈیکل کالج نے جیتے، جبکہ بوائز رسہ کشی ، فٹبال کے مقابلے بھی ڈاؤ میڈیکل کالج نے ہی جیتے، کرکٹ بوائز میں انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ریہبلیٹیشن جبکہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی، باسکٹ بال بوائز میں ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج جبکہ گرلز میں ڈاؤ میڈیکل کالج،رسہ کشی بوائز میں ڈی ایم سی اور گرلز میں ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز ، والی بال بوائز میں انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی ٹیم جبکہ گرلز میں آئی پی ایم اینڈ آر کی ٹیم نے فاتح رہی اور بیڈمنٹن بوائز میں ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج جبکہ گرلز میں انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن کامیاب رہی ۔