منٹوپارک کی بحالی کیلئے حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے‘ اکبربٹ

منٹوپارک کی بحالی کیلئے حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے‘ اکبربٹ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محمد اکبر بٹ سیکرٹری محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب جلد بحالی منٹو پارک کے لیے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے،محمد اکبر بٹ نے کہا کہ میرے ساتھ نارتھ زون کے تمام کلب ممبران کی حمایت حا صل ہے ،منٹو پارک کو گریٹر اقبال پارک میں تبدیل کرنے سے نارتھ زون کی کرکٹ تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے ،جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ،اسی لیے ہم نے اس گراؤنڈ کو بحال کروانے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی پریکٹس نہ ہونے کے باعث اپنے کلبز کے ناموں اور کھلاڑیوں کی محنت کو زنگ سے بچانے کے لیے ہم لوگ دوسرے زون کے گراؤنڈ پر جاکر کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہیں ،لہذا ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈ مختص کر کینارتھ زون کے کھلاڑیوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے

،اسی لیے ہمیں امید ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار جلد ہمیں ملاقات کا ٹائم دیں گے اور اس گراؤنڈ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -