کامران مائیکل نے اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا

کامران مائیکل نے اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل نے اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو 19 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا درخواست گزرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی کی زمین کی الاٹمنٹ کے انکوائری اور ریفرنس میں کامران مائیکل کا نام نہیں تھا،کامران مائیکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے،احتساب عدالت نے بھی غیر قانونی طور پر کامران مائیکل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا،کامران مائیکل کی گرفتاری اور عدالتی ریمانڈ کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔