کنکورڈیا کالجز کے تیسرے ’’سالانہ سپورٹس گالا‘‘ کاانعقاد

کنکورڈیا کالجز کے تیسرے ’’سالانہ سپورٹس گالا‘‘ کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)کنکورڈیا کالجز کے زیرِ انتظام تیسرا "سالانہ سپورٹس گالا " پنجاب سٹیدیم میں منعقد ہوا۔ اِس میں پانچ شہروں میں قائم کنکورڈیا کالجز کے تقریبا" بارہ کیمپسز سے 3000 کے قریب طلباء نے شرکت کی۔پروگرام کے آغاز میں تمام کیمپسز کے طلباء نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمانِ گرامی کو سلامی پیش کی۔ اِس کے علاوہ مختلف کھیلوں میں ریسز ، لانگ جمپ، ٹگ آف وار، میوزیکل چئیر اور گانوں کے مقابلے شامل تھے۔اِس تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ کالج لاہوریونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ایڈوائزر کنکورڈیا کالج پروفیسرڈاکٹر محمدخلیق الرحمٰن تھے جبکہ دیگر مہمانانِ میں ڈین آف سائنس ڈاکٹر طاہر عباس، گروپ ہیڈز مسٹر عمر مشتاق اورڈاکٹر کامران جہانگیر ملک تھے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کرکے اِن کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی۔