قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد

قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم لیاقت کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ عینی گواہ اور آلہ قتل کی برآمدگی مشکوک ہے، شک کا فائدہ ملزم کا حق ہے، سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ ماتحت عدالت نے ملزم لیاقت کو عارف کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنای تھی،لیاقت نے 2009 میں پرانی دشمنی کے باعث سٹی کورٹ میں عارف نامی شخص کو قتل کیا تھا،ملزم رنگے ہاتھوں موقع واردات سے آلہ قتل سمیت گرفتار ہوا تھا،رحم کا مستحق نہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -