پنجاب ویٹرنز نے کینیڈین سینئرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

پنجاب ویٹرنز نے کینیڈین سینئرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ڈی ایچ اے ای ایم ای کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پنجاب ویٹرنز نے کینیڈین سینئرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ کینیڈین سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 27 اوورزمیں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ کپتان طلال اقبال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46، سلمان شاہ 40، محمد شارک 23 اور مدثر احمد نے 13 رنز بنائے۔

پنجاب ویٹرنز کی جانب سے بلال خلجی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ہیٹرک کرتے ہوئے 1 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ غفار کاظمی نے 3/31، شیراز بٹ 2/8، ڈاکٹر عاشر 1/13 اور سیف الاعظم خان نے 1/43 وکٹ حاصل کیں۔ جوا ب میں پنجاب ویٹرنز نے 26 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ چوہدری شفقت حسین نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 57، غفار کاظمی 40 ناٹ آؤٹ اور بلال خلجی نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ کینیڈین سینئرز کی طرف سے مدثر احمد، طحہٰ بدر اور کاشف مہر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ ضمیر حیدر، عبدالمقیط امپائر جبکہ محمد کاظم سکوررتھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے مہمانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مہمان ٹیم کے کپتان نے نواب عاشق حسین قریشی کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر رضوان نثار، سیف الاعظم، چوہدری شفقت حسین ، سیف بٹ اور دیگر موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -