الخدمت کی جانب سے گھگھر پھاٹک میں مفت آئی کیمپ کاانعقاد

الخدمت کی جانب سے گھگھر پھاٹک میں مفت آئی کیمپ کاانعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال نے گھگھر پھاٹک کے مکینوں کے لئے حاجی جنگی خان گوٹھ میں مفت آئی کیمپ منعقد کیا،جہاں ماہرامراض چشم اوران کی ٹیم نے کیمپ میں آنے والے افراد کا معائنہ کیا ۔کیمپ میں 112افراد کا معائنہ کیا گیا اورانہیں ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کی گئیں ۔ جماعت اسلامی کے ناظم گلشن حدید زون محمد خلیل الرحمن نے کیمپ کا دورہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال بن قاسم کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ لگانے کا مسلسل اہتمام کررہا ہے تاکہ معاشرے میں شعور اور آگہی پید اکی جائے ۔دریں اثنا گھگھر پھاٹک کے مکینوں نے رہائش پذیرلوگوں نے الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کی انتظامیہ کی خدمات کوسراہااور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -