سنٹرل گروپ آف کالجز کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

سنٹرل گروپ آف کالجز کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سنٹرل گروپ آف کالجز میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب کا انعقاد۔ تقریب کا آغاز جشن بہاراں سے ہوا۔ جس میں لاہور میں موجود مختلف کیمپسز سجائے گئے اور طلباء و طالبات نے پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں طلباء و طالبات نے پرجوش انداز میں حصہ لیا۔ کرکٹ، رسا کشی، بیڈمینٹن، چاٹی ریس، سپون ریس، 100 اور 200میٹر دوڑوں کے خوبصورت کھیل پیش کئے گئے۔ سرپرست اعلیٰ میاں عادل رشید، چیئرمین میاں علی رشید ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرعبدالقدیر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ افتخار انجم ارو پرنسپل مقصود شوکت صدیقی نے جیتنے ولے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔