کسی بھی دراندازی پر بھارت کو جواب اور حساب یاد رکھنا چاہیے،نیئر بخاری
اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھارتی وزیراعظم کے دھمکی آمیز لہجے کو حواس باختگی کا ثبوت قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات اٹھائے کیونکہ مودی اپنی سیاست بچانے کیلئے خطے کا امن داؤ پر لگا رہا ہے۔ فضائی دراندازی پر بھارت کو جواب اور حساب یاد رکھنا چاہیے،ہم پرامن قوم ہیں لیکن جارحیت کے خلاف بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، انٹرنیشنل سکھ پارلیمنٹ کا اعلامیہ مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،اوراب تو بھارت کے اندر سے بھی مودی کے خلاف موثر آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ا گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لہجہ حواس باختگی کا ثبوت ہے،مودی بھارتی پارلیمنٹ اور عوام کی تنقید سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کرہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ فضائی دراندازی پر بھارت کو جواب اور حساب یاد رکھنا چاہیے،ہم پرامن قوم ہیں لیکن جارحیت کے خلاف بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل سکھ پارلیمنٹ کا اعلامیہ مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،اوراب تو بھارت کے اندر سے بھی مودی کے خلاف موثر آوازیں بلند ہو رہی ہیں، جس سے واضح ہے کہ نریندر مودی پر عبرتناک انتخابی شکست کا خوف طاری ہے،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات اٹھائے کیونکہ مودی اپنی سیاست بچانے کیلئے خطے کا امن داؤ پر لگا رہا ہے۔