گنے کی فی من قیمت 182 روپے کا سرکاری نوٹیفیکیشن کالعدم

گنے کی فی من قیمت 182 روپے کا سرکاری نوٹیفیکیشن کالعدم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی فی من قیمت 182 روپے کا سرکاری نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو نئی قیمت مقرر کرکے 15 روز میں نیا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرشنگ سیزن2018 اور2019 کیلئے نیا نوٹیفیکیشن جاری کرے،وزیر اعلی سندھ کابینہ کا اجلاس بلائیں اور تمام ضابطوں کو پورا کریں ،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعلی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے ،نئی قیمت مقرر ہونے تک شوگر ملز مالکان 182 روپے فی من ادا کریں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -