اسکیم 45 میں پلاٹ کے فارمز ایم ڈی اے کے دفاتر پر دستیاب

اسکیم 45 میں پلاٹ کے فارمز ایم ڈی اے کے دفاتر پر دستیاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسکیم 45 میں پلاٹ کے خواہش مند فارم ایم ڈی اے کے دفاتر اور ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔عوام کی سہولت کے لیے فارم سلک بنک کی تمام شاخوں سے دستیاب ہیں۔ترجمان ایم ڈی اے کے مطابق کہ اسکیم 45 میں پلاٹ کے خواہش مند فارم ایم ڈی اے کے دفاتر اور ویب سائٹ سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ایم ڈی اے کی جانب سے درخواست فارم بلا کسی چارجزکے فراہم کیے جارہے ہیں ۔کسی بھی اسٹیٹ ایجنٹ یا بروکر سے ایم ڈی اے کا کوئی تعلق نہیں ہے ،ایم ڈی اے کی جانب سے درخواست فارم بلا کسی چارجزکے حاصل کر سکتے ہیں۔عوام کی سہولت کے لیے فارم سلک بنک کی تمام شاخوں سے دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیمت وصول کرنے والوں کی اطلاع پولیس یاایم ڈی اے کے دفاتر پر دی جا سکتی ہے۔جعلی ایم ڈی اے کے فارم بیچنے والوں کے بارے میں اطلاع 99244761 یا99244763یا پولیس کے 15نمبرپربھی دی جا سکتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -