نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ محسود اور ساتھیوں کے قتل کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی ۔سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر را انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی جبکہ عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ دونوں مقدمات میں گواہ ایک جیسے ہیں،درخواست اے ٹی اے ایکٹ 21 ایم کے تحت دائر کی گئی،آئندہ سماعت پر طرفین کے وکلا درخواست پر دلائل دینگے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -