سرسبز وشاداب پروگرام ،بلوچستان سے شجرکاری مہم کا آغاز

سرسبز وشاداب پروگرام ،بلوچستان سے شجرکاری مہم کا آغاز

  

کوہلو(آن لائن) سرسبز وشاداب پروگرام کے تحت کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل ہمایوں اسلم کی ہدایت پر ضلع کوہلواور بارکھان کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ مرکزی تقریب ایف سی کینٹ کوہلو میں منعقد ہوا جس میں شجر کاری مہم کا افتتاح کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل ہمایوں اسلم نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کردیاہے اور اس موقع پر دعا کی گئی کہ ان پودوں کی طرح پاکستان ہمیشہ سرسبز اور شاد رہے اس موقع پر کمانڈنٹ میوند رائفل کا کہنا ہے شجر کاری مہم کا مقصد پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانا ہے سر سبز و شادباد پاکستان مہم کے تحت فرنٹیر کور کا ہر سپاہی ماحول میں ہریالی اور تازگی کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے ایک پودا لگائے گا۔ سرسبز و شاداب پاکستان پروگرام کے تحت کوہلو،بارکھان ،رکنی،فاضل چیل سمیت مختلف علاقوں میں 20ہزار سے زائد چھوٹے بڑے پودے لگائے جائیں گے شجرکاری مہم میں کی مرکزی تقریب میں ونگ کمانڈر کرنل محمد حماد سمیت سکول کے طلبا اور ایف سی کے جوانوں نے شرکت کی۔

شجرکاری مہم

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -