کراچی ،سولجر بازار تھانے میں قتل کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار پولیس نے شاہ زیب کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے گزشتہ روز گارڈن ایسٹ میں قتل ہونے والے مقتول شاہ زیب کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بہنوئی تجمل علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں ملزم علی عرف باکسر اور اس کے نامعلوم ساتھی کو نامزد کیا گیا تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔