نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ اور محکمہ تعلیم کے تحت تقریری مقابلہ
کراچی(پ ر)نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ اور محکمہ تعلیم کے تحت تقریری مقابلہ گزشتہ روز منعقد ہو،ا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ہارون رشید تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ کے چیرمین میاں عبدالمجید نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ گزشتہ کئی سالوں سے سندہ کے تعلیمی اداروں میں مختلف مقابلے منعقد کروا رہا ہے تاکہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی بھی صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے۔ میاں عبدالمجید نے مزید کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے وہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر تا رہتا ہے۔ ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ پاکستان ہم نے بہت مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد حاصل کیا ہے۔ میاں عبدالمجید نے کہا کہ ہمارے زمانے میں والدین بچوں کو جب اسکول میں داخل کرواتے تھے تو اس کے بعد ساری زمہ داری استاد کی ہوتی تھی، استاد اسکول کے بعدبچوں کو گھر پر بھی پڑھتے تھے تا کہ کوئی بچہ کمزور نہ رہے، آج والدین ٹیچر کو بچوں کو مارنے سے منع کرتے ہیں کہ بچہ بہت احساس ہے۔