دراز نے دراز والٹ کا کامیابی سے اجراء کر دیا

دراز نے دراز والٹ کا کامیابی سے اجراء کر دیا

  

کراچی (پ ر)پاکستان کی معروف ای۔کامرس کمپنی دراز نے دراز والٹ کے کامیابی سے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ دراز کے اس ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے کو دراز پر استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے صارفین کو پلیٹ فارم پر تین ملین مصنوعات تک فوری رسائی میسر آ سکے۔ والٹ کے ساتھ ادائیگی کو صرف دو کلکس کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے اور صارفین کو پن کی تصدیق کے لئے انتظار کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے دراز والٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دراز پاکستان میں ٹیکنالوجی کی جدت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ دنیا پیپر منی کے استعمال کو کم کر رہی ہے۔ دراز والٹ کے ساتھ ہم نے ایک نیا ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم متعارف کروایا ہے تاکہ صارفین کیلئے تیز ترین اور محفوظ لین دین کو ممکن بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں والٹ کی فعالیت کے ساتھ صارفین جیسے ہی ان کا کیس منظور ہوتا ہے، آسانی سے اپنے والٹ پر ریٹرن حاصل کر سکتے ہیں۔ دراز والٹ کے آغاز کے ساتھ صارفین کو فلیش سیلز اور کریزی ڈیلز سے محروم رہنے کی پریشانی نہیں ہوگی۔ والٹ دراز پلیٹ فارمز پر ادائیگی کا تیز ترین طریقہ ہے کیونکہ یہ صارف کے دراز اکاؤنٹ سے منسلک ہوتا ہے اور ادائیگی کے لئے صرف دو کلکس درکار ہوتے ہیں۔ دراز والٹ کو فعال کرنے سے صارفین والٹ اور کیش آن ڈلیوری کے ذریعے دیئے گئے آرڈرز کے ری فنڈ فوری طور پر حاصل کر سکیں گے۔ اگر صارف اپنی مصنوعات کو واپس کرنے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے ری فنڈ کے لئے چند دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ جیسے ہی صارفین کا کلیم منظور ہوگا، ان کی رقم فوری طور پر ان کے دراز والٹ میں ری فنڈ کر دی جائے گی۔ جب صارفین کو ان کی چیز موصول نہیں ہوتی تو وہ سادہ طریقے سے اپنے آرڈر کو منسوخ کر سکتے ہیں اور منٹوں میں ری فنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -