سٹیج پرفارمرلیلیٰ صدیقی اور امانت چن عرصہ دراز بعد اکٹھے

سٹیج پرفارمرلیلیٰ صدیقی اور امانت چن عرصہ دراز بعد اکٹھے
سٹیج پرفارمرلیلیٰ صدیقی اور امانت چن عرصہ دراز بعد اکٹھے

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمر لیلیٰ صدیقی اور امانت چن عرصہ دراز بعد اکٹھے ہوگئے۔ دونوں اداکاران دنوں الحمر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ ’’چن دی چاندنی‘‘ میں پرفارم کررہے ہیں۔اداکارہ لیلیٰ صدیقی نے بتایاکہ وہ ماضی میں بھی امانت چن کے ساتھ بہت ڈرامے کرچکی ہیں اب کافی عرصہ بعد انہیں اکٹھے پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے ۔الحمر ا میں فیملی ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں یہاں پرفارم کرکے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے اور امانت چن بھی فیملیز کی اولین ترجیح ہوتے ہیں میں یہ ضرور کہنا چاہتی ہوں کہ امانت چن کے ساتھ پرفارم کرکے ایسالگ رہا ہے جیسے فیملی ڈراموں کا دور واپس آگیا ہو۔ اداکار امانت چن نے کہا کہ الحمرا میں ہمیشہ معیاری ڈرامے ہوئے ہیں تمام فنکاروں نے خوب محنت کی ہے۔

جبکہ لیلی صدیقی کے ساتھ ایک بار پھر کام کرکے اچھا لگ رہا ہے،یہ ڈرامہ عوام کی توقعات پر پورا اُتر رہا ہے جس سے اُمید کی جاسکتی ہے کہ یہ بزنس کے لحاظ سے بھی بہترین ہوگا۔

مزید :

کلچر -