عدنان سمیع نے پاکستان سے وفاداری نہیں کی بھارت سے کیا کریگا ، شوبز سٹارز

عدنان سمیع نے پاکستان سے وفاداری نہیں کی بھارت سے کیا کریگا ، شوبز سٹارز
 عدنان سمیع نے پاکستان سے وفاداری نہیں کی بھارت سے کیا کریگا ، شوبز سٹارز

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے تمام مسلمانوں کو اس بارے میں آواز اٹھانی چاہیے مگر عدنان سمیع خان جیسے بے شرم بھارت میں اپنی وفاداری ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔عدنان سنیع خان کو وطن سے غداری کی سزا مل چکی ہے اس کی مثال دھوبی کے اس کتے کی ہے جو گھر کا ہوتا ہے اور نہ ہی گھاٹ کا کیونکہ جس شخص کو اس ملک کی پرواہ نہیں جس میں اس کے والدین اور اولاد رہتی ہے جس میں اس کا جنم ہوا اور جس نے اسے سب کچھ دیا اس سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع جیسے شخص کو اس ملک سے چلے ہی جانا چاہیے تھاکیونکہ جو اپنے ملک کا نہ بن سکا وہ کسی اور کا کیا بنے گا۔شان،معمر رانا،ڈائریکٹر مسعود بٹ، عمران اشرف،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،فیصل قریشی ،اختر حسنین،میگھا،ماہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،سٹار میکر جرار رضوی ،ملک طارق،مجید ارائیں،قیصر ثناء اللہ خان، مایا سونو خان، عباس باجوہ ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ارمینا رانا خان ، ماورہ حسین،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عائشہ جاوید، میاں راشد فرزند،سدرہ نور،مختار چن، آشاچوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان، حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،اعجاز اسلم،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نجیبہ بی جی ،لائبہ علی،عدنان طالب اور دیگرنے کہا کہ کچھ لوگ ہر طرح کے احساس سے عای ہوتے ہیں اور ان میں ایک شخص یہ بھی ہے جس کی پہچان پاکستان ہے لیکن جو اپنی دھرتی ماں کو بھول جائے اس سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔گلوکار عدنان سمیع خان کے ماموں نوید حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدنان پاکستان کے غدار ہیں انھوں نے بھارت شہریت حاصل کرنے کے لئے اپنی پاکستانی شناخت ختم کر ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینڈا سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں ہماری فیملی ہے وہ عدنان سمیع کے ساتھ اعلان لا تعلقی کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدنان کو پاکستان نے شہرت دی عزت دی لیکن وہ اس ملک اور یہاں کے عوام کے مجرم ہیں ہم اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

احسن خان نے کہا کہ پاکستانی قوم باشعور ہے جسے عدنان سمیع کی بکواس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔احسن خان مزید کہا کہ عدنان سمیع کی باتوں کوسنجیدہ نہ لیں کیونکہ وہاں اکیلا رہ رہ کر اس کا دماغ خراب ہوگیا ہے لہٰذہ ایسے شخص کی باتوں کا برانہ منائیں۔فنکار دنیا میں کہیں بھی ہوں انہیں خیرسگالی کا پیغام دینا چاہیے۔ماہ نور نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اس بات پر شرم آتی ہے کہ کبھی عدنان سمیع اس ملک کا حصہ تھا لیکن اچھا ہی ہے کہ اب اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،وہ ہندوستان سے وفاداری نبھانے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

معمر رانانے کہا ہے کہ عدنان سمیع وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس کے ہونے پر ہم شرمندہ ہیں۔یاد رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پلوامہ حملے کے دوران گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی فوج اور نریندر مودی کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔

عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنا غصہ اس طرح نکالا کہ انہیں بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنٹ قرار دے دیا۔عدنان سمیع کی اس غداری پرنا صرف پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ’’عدنان سمیع نا تو پاکستانی ہے اورنا ہی پاکستانی انٹیلی جنس کا کوئی خفیہ ایجنٹ، جسے کوئی اعزاز دیا جائے، وہ واحد پاکستانی ساختہ پیداوار ہے جس پر ہم شرمندہ ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا عدنان سمیع تمہارا ہے اسے اپنے پاس رکھو۔میگھا نے کہا کہ عدنان سمیع خان جیسا بے غیرت پوری کائنات میں کوئی دوسرا نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -