سوشل میڈیاپر سری دیوی کی تصویر لگانے پر عدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا

سوشل میڈیاپر سری دیوی کی تصویر لگانے پر عدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا
 سوشل میڈیاپر سری دیوی کی تصویر لگانے پر عدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعدنان صدیقی کوسوشل میڈیا پربھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی تصویرلگانا مہنگا پڑگیا۔پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی اداکارعدنان صدیقی کوبھارتی اداکارہ سری دیوی کی تصویرلگانے پر مداحوں سے معافی مانگنا پڑگئی۔ اداکارنے انسٹاگرام پراپنی کوسٹارکی تصویرشئیرکی جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارنے تصویرہٹاتے ہوئے وضاحت پیش کی اورکہا کہ انہوں نے اپنی کو سٹارکی تصویرمحض ایک یاد کے طورپرلگائی تھی، پر مجھے اندازہ ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن اس کا ہرگزیہ مطلب نہیں کہ میں اپنے وطن کے ساتھ نہیں، میرا ملک سب سے اوپر ہے۔
اورمیں پاکستان پر فخرکرنے والا شہری ہوں۔اداکارنے کہا کہ اگرانہیں کبھی انتخاب کرنا ہوتو وہ ہمیشہ ملک سرفہرست ہوگا۔ مجھے اندازہ ہے تصویر شئیر کرنے کا وقت غلط تھا، اس لئے ملک کی عظمت کے لئے میں نے وہ پوسٹ ہٹادی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’مام‘‘ میں سری دیوی کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اوراداکارعدنان صدیقی بھی کاسٹ میں شامل تھے۔

مزید :

کلچر -