اداکاراظفر رحمان کی نئی فلم ’’چھلاوا‘‘کی شوٹنگ جاری

اداکاراظفر رحمان کی نئی فلم ’’چھلاوا‘‘کی شوٹنگ جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹروجاہت رؤف کی تیسری فلم کا نام سامنے آگیا ہے۔وجاہت رؤف نے کچھ عرصہ قبل شوٹنگ کا آغاز کیا تھا لیکن فلم کے نام بارے کچھ نہیں بتایا تھا تاہم اب ڈائریکٹر نے خوداعلان کیا ہے کہ ان کی اس فلم کا نام’’چھلاوا‘‘ہے جس کی کاسٹ میں مہوش حیات،اظفررحمن، اسد صدیقی،زارانورعباس اور محموداسلم شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے جسے عیدالفطرپر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے انہوں نے’’کراچی سے لاہور3‘‘بنانے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن بعد ازاں یہ پراجیکٹ ختم کردیا۔

مزید :

کلچر -