ثناء فخر کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سائبان‘‘تکمیل کے مراحل میں داخل

ثناء فخر کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سائبان‘‘تکمیل کے مراحل میں داخل
 ثناء فخر کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سائبان‘‘تکمیل کے مراحل میں داخل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار سمیع ثانی کی ڈائریکشن میں نئی ڈرامہ سیریل ’’سائبان‘‘تیزی سے مکمل کی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں سبرین ہسبانی، سلیم معراج،علی خان ،سمیع ثانی اور ثنا فخرنمایاں ہیں۔اس بارے میں ثنا نے بتایا کہ یہ ایک ایسی عورت کی کہانی جو شوہر کے ظلم وستم کا شکار ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں رہتی جب تک بدلہ نہیں لے لیتی۔ڈرامے کی کہانی اور میراکردار بہت اچھا ہے جبکہ سمیع ثانی کی ڈائریکشن بھی زبردست ہے۔یہ ڈرامہ جلد ہی نجی ٹی وی سے نشرکیا جائے گا۔ڈرامہ سیریل ’’سائبان‘‘میں ثناء فخر کا کردار پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہوگا اس کردار کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا۔

اور ان کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -