صبورعلی کی سالگرہ ،شوبز شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبورعلی نے اپنی سالگرہ شاندار انداز میں منائی جس میں شوبزسے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صبورعلی نے اپنی بہن سجل علی کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر موجود دیگر افرادمیں سعدیہ غفار،اسد صدیقی، صدف کنول،حانیہ عامر،حاجرہ یامین اورامرخان قابل ذکر ہیں۔ سجل علی سمیت تمام فنکاروں کو صبور علی کو قیمتی تحائف دیئے۔ واضح رہے کہ صبور علی کئی ڈراموں میں شاندار کردار کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں نجی ٹی وی سے آن ایئرسیریل ’’عشق میں کافر‘‘ بھی پسند کیا جارہا ہے۔