فن، کھیل اور سیاسی جنگ الگ الگ چیزیں ہیں، رنویر سنگھ

فن، کھیل اور سیاسی جنگ الگ الگ چیزیں ہیں، رنویر سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ فن، کھیل اور سیاسی جنگ الگ الگ چیزیں ہیں، انہیں آپس میں ملانا نہیں چاہیے۔پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ فلموں میں شمولیت پر پابندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رنویر سنگھ نے کہا کہ سیاسی جنگ کا کھیل اور فن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان چیزوں کو الگ ہی رکھنا چاہیے۔ رنویر سنگھ نے مزید کہا کہ سیاسی جنگ میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا نہیں بنانا چاہیے۔اس کے علاوہ انہوں نے فنکاروں کے لئے سرحد کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

کلچر -