ڈائریکٹر عاصنم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لّو‘‘میں بھارتی اداکارہ کا م مکمل

ڈائریکٹر عاصنم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لّو‘‘میں بھارتی اداکارہ کا م مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاک بھارت کشیدگی کے بعد بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور وہاں سے نفرت انگیز پیغام آرہے ہیں جس کے جواب میں پاکستانی فلم میں بھارتی اداکارہ کو کاسٹ کرکے محبت کا ایک اور پیغام دیا گیا ہے۔ڈائریکٹرعاصم رضا نے معروف بھارتی اداکارہ سپریاشکلاکو اپنی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘میں کاسٹ کیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنا کام پہلے ہی مکمل کراچکی ہیں۔اس فلم میں مایا علی شہریار منور،احمدعلی بٹ اور ،ماہرہ خان ،زارانورعباس سمیت بہت سے فنکار کام کررہے ہیں۔بھارتی اداکارہ نے شدید کشیدگی کے دوران ڈائریکٹرعاصم رضا کے ساتھ اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فنکار ایک آزاد پرندے کی ہوتا ہے جسے کوئی سرحد نہیں روک سکتی۔ اس فلم میں کام کرکے میرا ایک سپنا پورا ہوگیا ہے۔

مزید :

کلچر -