یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’’لال‘ ‘مکمل

یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’’لال‘ ‘مکمل
 یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’’لال‘ ‘مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)یوم پاکستان کی مناسبت سے بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’’لال‘ ‘مکمل ہوگئی ہے جسے ماہ رواں میں ہی نشر کیا جائے گا۔ ٹیلی فلم کی رائٹر عمیرہ احمد ، ڈائریکٹرحسیب حسن جبکہ کاسٹ میں بلا ل عباس خان ،سلیم معراج، رشید ناز،گوہر رشید، نمرہ بچہ اور کبریٰ خان شامل ہیں۔یہ ٹیلی فلم پاکستان نیوی کے اشتراک سے بنائی گئی جس میں بلال عباس نے نیول آفیسر کا کردار کیا ہے۔ ٹیلی فلم کی زیادہ تر ریکارڈنگ گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ کراچی میں بھی کی گئی۔ٹیلی فلم کو گروپ ایم اور حماد فلمز نے پروڈیوس کیا ہے جس کا ٹائٹل سانگ شجاع حیدر نے گایا ہے۔

مزید :

کلچر -