فواد خان کی ہمشیرہ ثناخان کی شادی لاہور میں انجام پاگئی
لاہور(فلم رپورٹر)فواد خان کی ہمشیرہ ثناخان کی شادی گزشتہ رات لاہور میں انجام پائی جس میں ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ثنا خان کی شادی شہبازسندھو نامی نوجوان سے ہوئی ہے۔ شادی میں شوبز سے وابستہ افراد کی بہت کم تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔شادی کے موقع کی ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں فواد خان اپنی اہلیہ صدف کے بال سنوارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ہمشیرہ کی رخصتی پر بہت سے لوگوں نے فواد خان کو مبارکباد دی ہے۔