ویب سیریز کی ناکامی مہوش حیات کا دوسری میں کام سے انکار

ویب سیریز کی ناکامی مہوش حیات کا دوسری میں کام سے انکار
 ویب سیریز کی ناکامی مہوش حیات کا دوسری میں کام سے انکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)پہلی ویب سیریز کی ناکامی کے بعداداکارہ مہوش حیات نے ایک اور ویب سیریز میں کام سے انکار کردیا ہے۔مہوش حیات نے پہلی بار ڈائریکٹروجاہت رؤف کی ویب سیریز’عنایا‘ میں کام کیا تھا جس کی کاسٹ میں فریال محموداور اظفر رحمن سمیت بہت سے نامور فنکار شامل ہیں۔یہ سیریز بھارتی ویب سائیٹ پر ریلیز کی گئی تھی لیکن شائقین نے اسے بری طرح نظرانداز کردیا کیونکہ کہانی اور پرفارمنس کسی طرح بھی متاثر نہ کرسکی جس سے مہوش حیات کو سب سے زیادہ مایوسی ہوئی ۔

کیونکہ وہ اپنے اس پراجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش تھیں۔

اداکار فہد مصطفےٰ نے بھی ویب سیریز کے مواد پر تنقید کی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان چپقلش پیدا ہوگئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مہوش حیات کو حال ہی میں ایک اور ویب سیریز میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے کوئی بتائے بغیر کام سے انکار کردیا۔

مزید :

کلچر -