جگن کاظم اور عمیر رانا کی ڈیجیٹل شارٹ فلم ’’کھڑکی‘‘ریلیز

جگن کاظم اور عمیر رانا کی ڈیجیٹل شارٹ فلم ’’کھڑکی‘‘ریلیز
 جگن کاظم اور عمیر رانا کی ڈیجیٹل شارٹ فلم ’’کھڑکی‘‘ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرفہد نور کی ڈیجیٹل شارٹ فلم ’’کھڑکی‘‘ریلیز کردی گئی ہے جس میں جگن کاظم اور عمیررانا نے مرکزی کردار کئے ہیں جن کے ساتھ چائلڈ سٹارشازین علی کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فلم میں بچوں اور گھریلو خواتین پر ہونے والے تشددکو موضوع بنایا گیا ہے اور اس بارے میں جگن کاظم کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ میں کام کرنے کی وجہ بھی یہی تھی کہ کہانی کا مقصد بہت اچھا ہے۔یہ وہ’’کھڑکی ‘‘ہے جس کے ذریعے تشددکا شکارعورتوں کو تازہ ہواکا جھونکا محسوس ہوگا۔اس فلم میں جگن کاظم ایک پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہیں۔ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس منفرد کردار کو لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید :

کلچر -