پارا چنار شہر کے مضافات میں 5دن سے بجلی غائب ، مکین مشکلات سے دوچار

پارا چنار شہر کے مضافات میں 5دن سے بجلی غائب ، مکین مشکلات سے دوچار

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار شہر کے مضافاتی علاقوں اور کالونیوں کی بجلی پچھلے 5 دنوں سے غائب ، علاقہ مکین شدید مشکلات سے دو چار ، حالیہ برفباری کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے اور ہائی ٹرانسمیشن لائنیں گرگئی ہیں پاراچنار میں حالیہ برفباری کی وجہ سے بجلی کھمبے اور لائنیں گرنے کے باعث شہر کے مضافاتی علاقوں اور کالونیوں کی بجلی گزشتہ پانچ روز سے بند ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ خرابی کے باوجود افسروں کی خوشنودی کیلیے بجلی کی ترسیل ممکن بنا دی گئی مگردیگر ملحقہ کالونیوں کے کنکشنز دور افتادہ علاقوں سے منسلک ہے اور برفباری کی وجہ سے لائنوں میں خرابی آئی ہے کئی علاقوں میں کھمبیبھی گرگئے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ جب واپڈا والوں سے ستون لگانے کا تقاضا کرتے ہیں تو واپڈا والے یہ کہہ کے ٹالتے ہیں کہ ہمارے پاس ستون نہیں ہیں اگر آپ لوگ ہمیں ستون خرید کے دیں گے تو ہم لگا سکتے ہیں شہریوں نے متعلقہ حکام سے کھمبوں اور ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کی فوری مرمت اور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -