ضلع مہمند ،بارودی سرنگ دھماکہ ،10 سالہ بچی شدید زخمی

ضلع مہمند ،بارودی سرنگ دھماکہ ،10 سالہ بچی شدید زخمی

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، بائیزئی سب ڈویژن بیدمنئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ۔ 10 سالہ بچی بارودی سرنگ دھماکے میں شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند بائیزئی سب ڈویژن کے علاقہ بیدمنئی کرونزا میں پہلے سے نصب بارودی کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 سالہ سدرا دختر محمد نذیر سکنہ بائیزئی بیدمنئی کرونزا شدید زخمی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سدرا گھرکے نزدیکی پہاڑی میں مال مویشی چرانے گئی تھی جہاں پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ۔جب گھر والوں ، رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں نے دھماکے کی آواز سنی تو پہاڑی کی طرف گئے جہاں پر سدرا دختر محمد نذیر شدید زخمی حالت میں پڑی تھی۔ زخمی بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -