صوابی ،بھتہ خوروں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق ،بھائی زخمی
صوابی( بیورورپورٹ)یار حسین ضلع صوابی میں پچاس لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر نامعلوم بھتہ خوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے کریانہ مرچنٹ گولی لگنے سے جاں بحق جب کہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا واقعہ کے خلاف یار حسین و ملحقہ علاقے کے ہزاروں عوام ، تاجروں ، دوکانداروں ، عوامی نمائندوں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید مظاہرہ کر کے لاہور ، یار حسین روڈ اور بعد ازاں آڈینہ کے مقام پر مردان صوابی روڈ کو چھ گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رکھا ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی یقین دہانی پر تین یوم ڈیڈ لائن کے ساتھ مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات یار حسین بازار میں واقع کریانہ کی دوکان پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک مالک دوکان زینب علی موقع پر جاں بحق جب کہ ان کا بڑا بھائی حاجی شاہ روم خان تولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا اس واقعہ کے خلاف منگل کی صبح سات بجے یار حسین کے عوام اور دوکانداروں نے لاش کے ساتھ جائے وقوعہ دوکان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے لاہور یار حسین روڈ کو مکمل طور پر بند رکھا اس موقع پر اے سی چھوٹا لاہور تابندہ طارق موقع پر پہنچی لیکن مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈی پی او صوابی اور دیگر حکام خود آکر مذاکرات کر کے عوام کو یقین دہانی کرائے بعد ازاں مشتعل مظاہرین نے لاش اُٹھا کر آدینہ پل چوک کے مقام پر رکھ کر مردان صوابی روڈ کو بند کر دیا مظاہرین سے جے یو آئی ضلع صوابی کے نائب امیر اشفاق اللہ خان ، ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں افتخار الدین باچا ، اے این پی کے رہنما اول شیر خان ایڈوکیٹ ، ضلع ناظم صوابی حاجی محمد زاہد ، تحصیل رزڑ کے ناظم حاجی غلام حقانی ، اے این پی کے رہنما آیاز شعیب ، انجمن دوکانداران یار حسین کے صدر خیر الا مین، شیوہ آڈہ کے صدر شاہی روان ، اصلاحی جر گہ یار حسین کے صدر حاجی عباد خان ، جماعت اسلامی کے نائب امیر محمود الحسن، جے یو آئی کے مفتی نوید ، میاں سید ابدال باچا ، ملک نواب علی، آیت اللہ خمینی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ چند ماہ قبل نامعلوم ملزمان نے موبائل فون کے ذریعے مقتول دوکاندار سے پچاس لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا اس سلسلے میں انہوں نے تھانہ یار حسین کو بھی مطلع کیا تھا پولیس نے ان کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے کے علاوہ سی سی ٹی وی لگانے کی بھی ہدایت کی ۔گذشتہ رات نماز مغرب کے بعد دونوں بھائی دوکان میں معمول کے مطابق بیٹھے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں زینب علی موقع پر گولی لگنے سے جاں بحق جب کہ ان کا دوسرا بڑا بھائی حاجی شاہ روم خان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کی تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آئے روز بھتہ خوری ، اغوا ء برائے تاوان اور دیگر جرائم ہوتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر اندر ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار نہ کئے گئے تو ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے علاوہ تمام روڈز بند کر دیئے جائیں گیااس موقع پر ڈی پی او صوابی نے آکر ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے یقین دلایا کہ جب واقعہ ہوا تو اس وقت سے پولیس نے ضلع بھر میں ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے ڈیڈ لائن سے قبل ہی ملزمان کا سراغ لگانے کے علاوہ ان کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیابی حاصل کرئے گی بعد ازاں ڈی پی او کی یقین دہانی پر مظاہرین جے یو آئی کے ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی کی اختتامی دُعا کے ساتھ پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔احتجاج کی وجہ سے مقتول کا جنازہ گیارہ بجے کی بجائے دو بجے کے بعد ادا کی گئی اور انہیں سینکڑوں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا#