عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے : ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے : ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اور پارٹی کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات بروقت اور آسان طریقے سے پہنچائیں اس مقصد کے لئے وہ اور ان کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے اور محکمہ صحت کے تمام اداروں اور نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں جب خیبرپختونخوا کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار حیات آباد پشاور میں نئے قائم شدہ برن اینڈ ٹراما سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمودخان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات سمیت صوبائی اسمبلی کے ممبران اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بر ن اینڈ ٹراما سنٹر جو کہ پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے، خیبر پختونخوا کے عوام سمیت دور دراز علاقوں، ملک کے دوسرے حصوں اور افغانستان کے مریضوں کو بھی خدمات فراہم کرے گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ مذکورہ سنٹر ٹیلی میڈیسن اور ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت سے آراستہ ہے اور اس سہولت کی بدولت اس سنٹر کی کارکردگی اور خدمات سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے اس نظام کے تحت یہ ادارہ دنیا کے جدید ممالک کے برن سنٹر اور دوسرے اداروں کے ساتھ منسلک ہوگیا ہے جس کی بنیاد پر یہاں کی خدمات سے دور دراز کے علاقے کے لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں گی جبکہ دوسرے ممالک میں ہونے والی جدید تحقیقات اور سہولیات سے یہاں کے ڈاکٹر بھی مستفید ہوں گے مزکورہ سنٹر جس میں ایک سو بیس بستروں پرمشتمل وارڈز، آپریشن تھیٹر اور ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں، کو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت چلایا جائے گا اور ہر خدمت مریض کو کمپیوٹر کے ذریعے میسر ہوگی۔ ہسپتال میں لوگوں کی دوڑ دھوپ کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہر مریض کمپیوٹر کے ذریعے پورے نظام کے ساتھ منسلک ہوگااور انکو ڈاکٹر،لیبارٹریاں اور ادویات تک رسائی کمپیوٹر کے ذریعے میسر ہو گی۔ وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ اس سہولت کو صوبے کے دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں کے ساتھ بھی منسلک کیا جا رہا ہے جہاں پر آنے والے مریضوں کو یہاں سے صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دوسرے مقررین اور ہسپتال کی انتظامیہ کے ماہرین نے بھی ا س موقع پر خطاب کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور سہولیات پر روشنی ڈالی۔

مزید :

صفحہ اول -