ماحول کی بہتری کیلئے کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے، صادق سنجرانی
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے ملک بھر میں کی جانیوالی کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے،صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی سے صاف ستھرے ماحول سے متعلق آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے،پسماندہ اور کم سرسبز علاقوں میں شجرکاری کو ترجیح دی جائے۔منگل کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ملاقات کی اور ملک بھر میں ماحول کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے ملک بھر میں کی جانے والی کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ ماحول کی بہتری کی کوششوں میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قائمہ کمیٹی کے علاوہ ایک خصوصی کاکس بھی قائم کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تمام متعلقہ اداروں کی آرء کی روشنی میں ملک بھر میں ماحول کے تحفظ کیلئے ٹھوس تجاویز دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے مابین بہتر ہم آہنگی کے ذریعے صاف ستھرے ماحول سے متعلق آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ اور کم سرسبز علاقوں میں شجرکاری کو ترجیح دی جائے۔اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی وژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری کو ترجیح دی جارہی ہے۔
صادق سنجرانی