تبدیلی سرکار مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ، شہری تلملا اٹھے

تبدیلی سرکار مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ، شہری تلملا اٹھے

  

لاہور( افضل افتخار تصاویر ندیم احمد) ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والا فرد مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشانی کا شکار ہے گزشتہ ماہ فروری میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں یک دم ہونیوالے اضافہ نے ہرچیزکی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اس حوالے سے روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام کئے گئے سروے میں عوام پھٹ پڑے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے خاور،شکیل،زوہیب ،رضوان علی ،زیارت علی ،محمد زین العابدین، عبدالرشید ڈوگر،مقصود احمد،محمد اکرم ،قیصرمحمود،محمد سہیل ،محمد نوید،محمد ہاشم بھٹی ،عمران شہزاد نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا ہے او رہر چیز مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے جو ہمارے بجٹ سے باہر ہے نئی حکومت سے ہم نے جو توقعات وابستہ کی تھیں اس پر حکومت پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ عوام کومہنگائی سے ریلیف دیں گے مگر ابھی تک اس کے اثرات نظر نہیں آئے بجٹ میں عوام کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ ہر چیز مہنگی کردی گئی جس سے ہمارا گزارہ مشکل ہوگیا ہے اور ہم شدید پریشانی کاشکار ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے وہ عوام کو ریلیف دے تاکہ ہماری پریشانیوں میں کمی ہوسکے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے شکور،بشیر،قاسم،مبین،حامد،اویس،پرویز،طارق اور خالد نے کہا کہ مہنگائی پر جب تک قابو نہیں پایا جاتااس وقت تک حکومت عوام کے دل نہیں جیت سکتی بجلی اور گیس کے بعد اب چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے غریب آدمی اب کہا جائے اور کس طرح سے اپنی زندگی بسر کرے ملک میں ایک دم ہی بہت مہنگائی کردی گئی ہے جس سے غریب لوگ سب سے زیادہ پریشانی کا شکار ہے اس وقت ڈالر کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کررہی ہے او رجب تک ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں کی جاتی اس وقت تک اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں بھی اسی طرح سے بڑھتی رہیں گی ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دی جائے یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے جو وعدہ انہوں نے عوام کے ساتھ کیاتھااس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے نائلہ،شائستہ،سحرش،نبیلہ،صائمہ اورراحیلہ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس کو حل کرنا اب حکومت وقت کا کام ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم اس حوالے سے کیااقدامات کرتے ہیں اور اس مہنگائی کے جن کو کس طرح سے قابو کرتے ہیں ہم شدید پریشانی کاشکار ہیں اور حکومت بھی یہ وعدہ کرکے اقتدارمیں آئی تھی کہ ہم عوام کو ریلیف دیں گے مگر اس حوالے سے ابھی تک کوئی عملی طور پر کام نہیں کیاگیا۔ مہنگائی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -