وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس کیلئے18 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈی نیشن کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کے علاوہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹریل کوآرڈی نشن کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلا س کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے تحت پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار، صوبہ خیبرپختوںخواہ اور صوبہ بلوچستان سے نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈٰی کی تعیناتی وزارت آئی ٹی کے تحت کرنے کا معاملہ جیسے امورزیر غور آئیں گے۔
وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس میں پاکستانی وزارت خارجہ اور لیتوانیہ کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان ریونیو آڈومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ زیر غور آئے گا اورادارہ شمایارت پاکستان کے گورننگ کونسل کے دو ممبران کی دوبارہ تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کے ذریعے حکومتی اثاثہ جات تک معلومات کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے اضافی اخراجات اور رواں مالی سال کے لیے سپلی منٹری گرانٹ کے اموربھی زیرغور آئیں گے۔