اقوام متحدہ کا ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور

اقوام متحدہ کا ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور
اقوام متحدہ کا ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ تعلقات میں بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے کی صورت حال سے آگاہ ہے، کشیدہ حالات کے باعث خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انتونیوگوتریس دونوں ملکوں سے کئی سطح پر رابطے میں ہیں، سیکریٹری جنرل کا اب تک پاک بھارت وزرائے اعظم سے رابطہ نہیں ہوا۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پائلٹ کی رہائی پر مثبت اقدامات برقرار رکھے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کریں، پاکستان اور بھارت تعمیری بات چیت جاری رکھیں، پاک بھارت چاہئیں تو کشیدگی کے خاتمے میں کردار کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔