پنجاب کے نامزد وزیر اطلاعات صمصام بخاری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پنجاب کے نامزد وزیر اطلاعات صمصام بخاری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
پنجاب کے نامزد وزیر اطلاعات صمصام بخاری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کے نامزد وزیر اطلاعات صمصام بخاری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، انہیں گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات نامزد کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نامزد وزیر اطلاعات صمصام بخاری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے گورنر ہاو¿س میں منعقد ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نئے وزیر اطلاعات سے حلف لیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر صوبائی حکام بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

خیال رہے کہ اقلیتی برادری سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -