کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک
کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راشد منہاس روڈ پرمبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرڈالمیا قبرستان کے قریب صبح 4 بجے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ایک ملزم موقع پرہلاک جبکہ دوکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ایم ایل او جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکوو¿ں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -