سیشن کورٹ،اداکارہ میراکی فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پرعتیق الرحمان کونوٹس جاری

سیشن کورٹ،اداکارہ میراکی فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پرعتیق الرحمان ...
سیشن کورٹ،اداکارہ میراکی فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پرعتیق الرحمان کونوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی فیملی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میراکی فیملی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سماعت کی ۔اداکارہ میرانے عدالت کے رو بروموقف اختیار کیا کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،عتیق الرحمان کو نہیں جانتی،استدعا ہے کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعدعتیق الرحمان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید :

تفریح -