مختاراں مائی کیس ،ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور،سماعت27 مارچ تک ملتوی

مختاراں مائی کیس ،ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور،سماعت27 مارچ تک ملتوی
مختاراں مائی کیس ،ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور،سماعت27 مارچ تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختاراں مائی کیس میں ملزمان کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کرلی اور انہیں وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت27 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مختاراں مائی کیس سماعت کی ،مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن ،ملزمان اللہ دتہ اور رسول بخش وغیرہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم رسول بخش نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کا نوٹس انہیں کل ملاہے،کیل کرنے کیلئے مہلت دی جائے ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم آپ کو مہلت دیتے ہیں،آئندہ تاریخ پر وکیل کے ساتھ آئیں ۔

سپریم کورٹ نے ملزمان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت27 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -