سپریم کورٹ نے مون گارڈن کراچی کو گرانے پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا

سپریم کورٹ نے مون گارڈن کراچی کو گرانے پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا
سپریم کورٹ نے مون گارڈن کراچی کو گرانے پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مون گارڈن کراچی کو گرانے پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ بلڈرمون گارڈن نے عدالتی حکم امتناعی کی شرائط کو پورا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مون گارڈن کراچی کے حکم امتناع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،مون گارڈن کراچی کو گرانے پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ بلڈرمون گارڈن نے عدالتی حکم امتناعی کی شرائط کو پورا نہیں کیا۔میرے خیال سے یہ عمارت گرادینا چاہئے تھی ،چارسال تک عدالتی حکم پر عمل نہیں کیاگیا۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالتی حکم سے مذاق کیا گیا ،کیاافلاطون ہیں آپ۔سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -