صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کا حلف اٹھا لیا

صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کا حلف اٹھا لیا
صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کا حلف اٹھا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صمصام بخاری نے بطور صوبائی وزیر اطلاعات اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صمصام بخاری کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد کی گئی۔ جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے ہندو برادری کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر استعفیٰ لیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -