بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناناصرف کم ظر فی ہے ،شہبازشریف کا نوازشریف کی صحت پر تشویش کا اظہار

بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناناصرف کم ظر فی ہے ،شہبازشریف کا ...
بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناناصرف کم ظر فی ہے ،شہبازشریف کا نوازشریف کی صحت پر تشویش کا اظہار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج نہ کرناجرم ہے ،بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناناصرف کم ظر فی ہے ،انہوں نے کہا کہ کسی تاخیرغفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے نوازشریف کی صحت پر تشویش اور فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج نہ کرناجرم ہے ،بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناناصرف کم ظر فی ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بلاتاخیرقلب کی سہولیات والی علاج گاہ منتقل کیا جائے ، کسی تاخیرغفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا ای سی ایل میں نام ہونے کے باجوود بیرون ملک جا سکتے ہیں،ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کوعلاج گاہ لے جانے کی اجازت نہیں ،شہبازشریف نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رائے نہ ماننا حکومتی بدنیتی اور اخلاقی پستی ظاہر کرتی ہے

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -