گورنر پنجاب چودھری سرورنے فیاض الحسن چوہان کااستعفیٰ منظور کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز متنازعہ بیان دیا تھا جس پر وزیراعظم عمران نے ناراضی کا اظہار کیا تھا ،اس کے تحریک انصاف کی جانب سے بیان کی شدیدمذمت کی گئی جس پر فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ طلب کر لیاگیاتھا۔ سابق صوبائی وزیر نے گزشتہ روزاپنا استعفیٰ گورنر پنجاب چودھری سرور کو ارسال کردیا تھا، گورنر پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔