ہم نے پاکستانی ہائی کمشنر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پاکستان نے اعلان کر دیا ، سب سے بڑی خبر آ گئی

ہم نے پاکستانی ہائی کمشنر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پاکستان نے اعلان ...
ہم نے پاکستانی ہائی کمشنر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پاکستان نے اعلان کر دیا ، سب سے بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو نئی دہلی واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،پاکستان نے سفارتی کوششوں میں مزید اضافہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہو رہی ہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے ، امریکہ نے پروائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کیا ہے اور میں امریکہ وزیر خارجہ کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتاہوں ۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ چین ، روس ، ترکی ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنماﺅں نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا کہا ،پاک چین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے ، سی پیک سے پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ دونوں مممالک کے سربراہ اب سی پیک پلس کی طرف دیکھ رہے ہیں ، سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ دوسرے ممالک بھی سی پیک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -