بلاول بھٹو زرداری قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب

بلاول بھٹو زرداری قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب
بلاول بھٹو زرداری قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، انسانی حقوق کے بغیر انصاف تک رسائی، قانون کی بالا دستی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت ممکن نہیں۔
اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، وہ دنیا میں جہاں جاتے ہیں کشمیری عوام کے حقوق کی بات کرتے ہوں تو دنیا ان سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں سوال کرتی ہے۔