بھارتی سابق کپتان سارو گنگولی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

بھارتی سابق کپتان سارو گنگولی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا کہ ...
بھارتی سابق کپتان سارو گنگولی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

کولکتہ (آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی نے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں آویزاں عمران خان کی تصویر ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بحیثیت کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی تصویریں لگائی گئی ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے بھارت میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے شدت پسند رہنماﺅں نے صرف عمران خان کی تصویر اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی شدت پسند تنظیموں نے کرکٹ کو بھی انتہائی پسندی کے بھینٹ چڑھادیا جس کے بعد عمران خان سمیت دیگر کرکٹرز کی تصاویر بھی سٹیڈیم سے ہٹادی گئی ہیں۔ کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباﺅ میں لیجنڈری کرکٹر عمران خان کی تصویر ہٹادی ہے۔

ممبئی میں بھارتی کرکٹ کلب سمیت دیگر کلبوں سے بھی عمران خان کی تصاویر اتاردی گئی ہیں لیکن ساروگنگولی نے تصویر اتارنے سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سپر لیگ کے مقابلے دکھانے پر بھی پابندی لگادی ہے۔ حکومتی دباﺅ پر براڈ کاسٹر کو پی ایس ایل کا بلیک آﺅٹ کرنا پڑا، بھارت نے پاکستانی نشانہ بازوں کو اولمپکس ایونٹ کے نشانہ بازی کے مقابلوں میں شریت کیلئے ویزا دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

مزید :

کھیل -