کراچی میں شوہر نے اپنی بیوی پر انتہائی شرمناک الزام لگاتے ہوئے قتل کر دیا

کراچی میں شوہر نے اپنی بیوی پر انتہائی شرمناک الزام لگاتے ہوئے قتل کر دیا
کراچی میں شوہر نے اپنی بیوی پر انتہائی شرمناک الزام لگاتے ہوئے قتل کر دیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے محمود آباد کی اعظم بستی میں شوہر نے بیوی کو شک کی بنا پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عرفان نے اپنی بیوی ندا کو قتل کے بعد لاش پانی کی ٹنکی میں پھینک دی۔

محمودآباد پولیس کی حراست میں موجود ملزم محمد عرفان نے اپنی بیوی ندا کو موبائل فون پر کسی سے بات کرنے کے شبے میں قتل کردیا۔اعتراف جرم کرنے والا قاتل عرفان کہتا ہے کہ ندا کو کئی بار موبائل فون پر اجنبیوں سے بات چیت پر روکا ، جب اس نے بات نہ مانی تو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی رہائشی عمارت کا گرائونڈ فلور ایک ماہ سے خالی تھا۔ نئے کرائے داروں نے پانی نہ آنے کی شکایت پرواٹر ٹینک دیکھا تو لاش ملی۔ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔ ملزم کی جانب سے مقتولہ پر لگائے جانے والے الزامات کا بھی پولیس جائزہ لے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -