ترک صدر رواں ماہ پاکستان نہیں آ سکیں گے کیونکہ۔۔ پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر آ گئی

ترک صدر رواں ماہ پاکستان نہیں آ سکیں گے کیونکہ۔۔ پاکستانیوں کیلئے مایوس کن ...
ترک صدر رواں ماہ پاکستان نہیں آ سکیں گے کیونکہ۔۔ پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردگان رواں ماہ پاکستان کے دورے پر نہیں آ سکیں گے۔نجی اخبار نوائے وقت کے مطابق ترک سفیر کا کہنا تھا کہ  رواں ماہ کے آخر میں ترکی میں انتخابات ہیں۔ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ترکی دنیا میں 13 ویں بڑی معیشت ہے، ہماری خارجہ پالیسی معیشت اور انسانیت کی بنیاد پر ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں علاقائی سلامتی اور پائیدار امن ہے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ کی تقریب میں ملائیشیاء کے صدر مہاتیر محمد کو وزیراعظم عمران خان نے مہمان خصوصی کیلئے مدعو کیا ہے اور انہوں نے آنے کا بھی اعلان کیا تاہم اسی دورایہ بھی خبریں میدان میں تھیں کہ ترک صدر بھی پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم اب ترک سفیر کی جانب سے یہ افسردہ خبر دی گئی ہے کہ وہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرپائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -