اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ،گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور پر جرح مکمل

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ،گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور پر جرح ...
اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ،گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور پر جرح مکمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور کا بیان اور ان پر جرح مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

کیس میں نامزد تینوں شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور کا بیان مکمل کرلیا گیا جبکہ سعید احمد کے وکیل نے گواہ سدرہ منصور پر جرح مکمل کرلی۔

سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ گواہ کی جانب سے سعید احمد شفیع کواسحاق ڈار کی سی این جی کمپنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر بتایا گیا۔

وکیل نے کہا کہ گواہ کا پیش کیا گیا نام غلط ہے جو کہ ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اسحاق ڈار کی سی این جی کمپنی میں سعید شفیع نامی کوئی شخص نہیں رہا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -